18 نومبر 2019
تازہ ترین

دریائے چناب اور جہلم میں سیلاب کی وارننگ جاری

لاہور دریائے چناب اور جہلم میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویږن کی طرف سے جاری کی جانے والی وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب اور جہلم کے کیچ منٹ ایریاز میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے پیش نظر دونوں دریائوں میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان شدید سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ دریائے سندھ اور دریائے کابل میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ وارننگ کے مطابق دریائے راوی کے ملحقہ نالوں میں بھی سیلابی ریلے متوقع ہیں۔

دریائے چناب اور جہلم میں سیلاب کی وارننگ جاری