18 ستمبر 2019
تازہ ترین

سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق فیصلہ دیا ہے کہ سزا معطل ہونے کا جرم ثابت ہونے کی وجوہات پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سزا کی معطلی سے جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں ہوتیں، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی، تاہم سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے انتخابی اہلیت ممکن ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے یہ فیصلہ گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پر سنایا۔

سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا: سپریم کورٹ