19 اکتوبر 2019
تازہ ترین

بینک اپنے اکائونٹ ہولڈرز کے بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات طلب کریں: شبر زیدی

چیئرمین ایف بی آر سیّد شبر زیدی نے تمام بینکوں کے سربراہوں کو خط لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت ایف بی آر چاہتا ہے کہ بینک اپنے اکائونٹ ہولڈرز کے بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات خود طلب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اکاونٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا، ادارے کے فیصلے کا مقصد لوگوں کا اعتماد قائم رکھنا ہے۔ بے نامی اکائونٹس پر فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔ چیئر مین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ بے نامی اکائونٹس کے معاملے ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ بے نامی اکائونٹس کی نشاندہی کے لیے تمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ سیّد شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ تمام بینکوں سے بے نامی اکائونٹس سے متعلقہ معلومات جو کہ بینکوں کو حاصل ہیں، 15یوم میں ایف بی آر کو فراہم کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔

بینک اپنے اکائونٹ ہولڈرز کے بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات طلب کریں: شبر زیدی