18 اگست 2019
تازہ ترین

صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان لے لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا کے محکموں میں رد و بدل کر دیا۔ پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری سے محکمہ واپس لے کر انہیں محکمہ مال کا شعبہ اشتمال اراضی دے دیا گیا جب کہ صنعت کے وزیر میاں اسلم اقبال کو اطلاعات اور کلچر کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کے وزیر یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور یوتھ افیئرز و اسپورٹس کے وزیر محمد تیمور خان کو سیاحت کا محکمہ دیا گیا ہے۔ وزیر قانون راجہ بشارت سے محکمہ بلدیات کا اضافی چارج واپس لے گیا ہے اور انہیں سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے محکمے دیئے گئے ہیں۔

صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان لے لیا گیا