16 دسمبر 2019
تازہ ترین

ترکی: تارکین وطن کی بس اُلٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 15افراد جاں بحق

ترکی کے مشرقی علاقے میں ایرانی سرحد کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی منی بس الٹنے سے خواتین، بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق پاکستان، افغانستان سے ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں ایک افسوسناک خبر آئی ہے جس میں تارکین وطن کو لے جانے والی منی بس الٹ گئی جس کے نتجیے میں 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 28 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی قومیت کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ترکی کے جس صوبے یہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں کے گورنر کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے مرنے والوں کا تعلق پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش سے ہو سکتا ہے۔ 

ترکی: تارکین وطن کی بس اُلٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 15افراد جاں بحق