16 دسمبر 2019
تازہ ترین

سی پی جے کا سینئر صحافی ظفر عباس کیلئے 2019 کے ایوارڈ کا اعلان

صحافیوں کے تحفظ کی عالمی کمیٹی سی پی جے نے سینئر صحافی ظفر عباس کے لیے 2019 کے ایوارڈ کا اعلان کردیا۔ انگریزی اخبار کے ایڈیٹر ظفرعباس کے لیے ایوارڈ کا اعلان صحافت کی آزادی کےلیے ان کی غیر معمولی اور مسلسل کامیابی کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ ظفر عباس نے صحافتی کیرئیر کا آغاز 1981 میں کراچی کے ایک اخبار سے کیا، انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں کئی بار مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ظفر عباس کی کوششیں بھی طویل عرصے سے جاری ہیں، 2015 میں انہیں چیئرمین آف ایڈیٹرز فار سیفٹی منتخب کیا گیا تھا۔

سی پی جے کا سینئر صحافی ظفر عباس کیلئے 2019 کے ایوارڈ کا اعلان