18 اگست 2019
تازہ ترین

سینہ زوری اب نہیں ،لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، فردوس عاشق

 وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان  نے کہا  ہے کہ سینہ زوری اب نہیں چلے گی اورلوٹا مال واپس کرنا پڑے گا جب کہ پی ٹی آئی پہلی حکومت ہے جوچوروں کوگھرتک پہنچارہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے، چوری کا کھرا برطانیہ جا رہا ہے، ابھی اورملکوں میں بھی جائے گا، اورانکشافات ہونے ابھی باقی ہیں۔ پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے، چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی اور لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا کیونکہ یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔ شاہد خاقان صاحب! شہبازشریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا۔ دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا جب کہ 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے تھے۔

سینہ زوری اب نہیں ،لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، فردوس عاشق