16 دسمبر 2019
تازہ ترین

پیرا گون کیس، خواجہ برادران پر فرد جرم کیلئے 8 اگست کی تاریخ مقرر

  لاہور کی احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 8 اگست تک توسیع کر دی گئی۔ خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کچھ مہینے بعد ان کے ساتھ ہو گا، ہم نہیں چاہتے عمران خان کے ساتھ وہی بد سلوکی ہو جو ن لیگ اور پی پی پی کے ساتھ ہو رہی ہے، اب بھی وقت ہے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کر لیں، اپوزیشن کو رگڑا لگانے کی بجائے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر غور کریں۔ سینٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے، حاصل بزنجو اپوزیشن کے مشترکہ امید وار ہے، چیئرمین سینٹ کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں ہے، چئیرمین سینٹ اچھے آدمی ہے، پروڈکشن آرڈر دنیا میں جہاں جہاں جمہوریت ہے جاری کیے جاتے ہیں۔

پیرا گون کیس، خواجہ برادران پر فرد جرم کیلئے 8 اگست کی تاریخ مقرر