18 نومبر 2019
تازہ ترین

  پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج چاند گرہن ہوگا

 آج منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا جو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کی جانب سے چاند گرہن کے حوالے سے جاری پیش گوئی کے مطابق چاند گرہن کا آغاز (منگل) 16 جولائی کو رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، 17 جولائی بدھ کی رات ایک بج کر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگے گا جبکہ رات 2 بج کر 32 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے 34 منٹ پر محیط ہوگا، پاکستان بھر کے علاوہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، سائوتھ ونارتھ امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کے مطابق اس سے قبل 6 جنوری کو ہونے والے سورج گرہن اور 21 جنوری کو ہونے والے چاند گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیے تاہم رواں سال کے اختتامی ماہ 26 دسمبر کو سال کا آخری سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں بھی دکھائی دے گا۔

  پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج چاند گرہن ہوگا