18 اگست 2019
تازہ ترین

 نواز شریف جیل سے بھی عوام کو اچھی خبر دے رہے،مریم

  مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  کہا ہے کہ نواز شریف جیل سے بھی عوام کو اچھی خبر دے رہے ہیں اورسلیکٹڈ وزیراعظم قوم کو روز بری خبریں سنا رہا ہے۔ ملتان سکھر موٹروے کی تکمیل پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے کی تکمیل جنوبی پنجاب اور سندھ کے عوام کو مبارک ہو، چین کی حکومت اور کمپنی کو بھی موٹر ویز کا جال بچھانے پرمبارک دیتے ہیں، یہ سی پیک کا سب سے بڑا منصوبہ تھا جو الحمداللہ مکمل ہوگیا۔ 392 کلومیٹر طویل موٹروے پاکستان دوستی کا شاہکار ہے،اس کے لیے چین نے فراخدلانہ رعایتی قرض فراہم کیا تھا۔ نواز شریف کا موٹروے کے ذریعے پورے ملک کو جوڑنے کا خواب پورا ہورہا ہے، بے گُناہ نواز شریف جیل میں بیٹھ کر بھی عوام کو اچھی خبر دے  رہے ہیں اور وزیراعظم ہائوس میں قید سلیکٹڈ وزیراعظم قوم کو روز بُری خبریں سنا رہے ہیں، نواز شریف نے اتنے منصوبے لگائے کہ نالائق حکومت ان کا افتتاح کرنے سے بھی ڈر رہی ہے۔

 نواز شریف جیل سے بھی عوام کو اچھی خبر دے رہے،مریم