16 دسمبر 2019
تازہ ترین

وزیراعظم ملک سے غربت مٹانے کیلئے پرعزم ہیں،ملیحہ لودھی

نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ  پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اقدامات جاری رکھے گا،وزیراعظم ملک سے غربت مٹانے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے جامع حکمت عملی بنا رہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہاہے کہ وہ معاشی چیلنجوں کے باوجودعالمی سطح پر طے شدہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اقدامات جاری رکھے گا۔تیسرے قومی رضاکارانہ جائزہ دوہزارانیس کے بارے میں تیسری عالمی ورکشاپ جوکہ اعلی سطح کا ایک سیاسی فورم ہے، سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں  ملیحہ لودھی نے کہاکہ ان اہداف کامقصد غربت کاخاتمہ، عدم مساوات کے خلاف جنگ،جدت کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنااورتمام شعبوں میں مخصوص اورمقررہ حکمت عملیوں پر عملدر آمد کرناہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سیاسی عزم اورملکیت کے ذریعے اپنے قومی ترقیاتی ایجنڈے میں پائیدارترقیاتی اہداف کومربوط بنایاہے۔ ملیحہ لودھی نے  کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک سے غربت مٹانے کیلئے پرعزم ہیں، غربت کا خاتمہ، سماجی ترقی اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کیخلاف فعال پالیسی سازی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم ملک سے غربت مٹانے کیلئے پرعزم ہیں،ملیحہ لودھی