21 جولائی 2019
تازہ ترین

وزیراعظم کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے ساتویں میچ میں ٹورنامنٹ کی اب تک کی ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرایا اور اس فتح میں بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔  قومی ٹیم کی جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی اور ٹیم کو شاندار کم بیک کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شاندار کارکردگی پر بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو خصوصی مبارکباد دی۔ 

وزیراعظم کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد