20 جولائی 2019
تازہ ترین

افغان صدر اشرف غنی کل پاکستان پہنچیں گے

افغان صدر اشرف غنی کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صدراشرف غنی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔افغان صدارتی ترجمان کے مطابق افغان صدر وزیراعظم عمران خان سے چار اہم معاملات پر گفتگو کریں گے جن میں طالبان سے سیکیورٹی، امن مذاکرات، علاقائی رابطے شامل ہیں جب کہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سرفہرست ہوگی۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان صدر کادورہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق مددگار ثابت ہوگا۔

افغان صدر اشرف غنی کل پاکستان پہنچیں گے