22 جولائی 2019
تازہ ترین

ن لیگ کو سمجھ نہیں آرہا وہ ن لیگ ہے یا م  یا ش لیگ،فواد چودھری

  وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو سمجھ نہیں آرہا وہ ن لیگ ہے یا م لیگ یا ش لیگ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شریف خاندان اور زرداری فیملی سے این آر او کی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ڈیل کی خبروں کو مسترد کیا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ اربوں روپے لوٹیں اور پھر کہیں کہ معاف کردیں، قانون میں پلی بارگین موجود ہے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔  وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے قانون سے باہر کوئی نہیں، کسی سے نہ ڈیل ہوگی اور نہ ڈھیل ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) میں اندرونی اختلافات پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو سمجھ نہیں آرہا وہ ن لیگ ہے یا م لیگ یا ش لیگ۔ واضح رہے کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی لیکن مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

ن لیگ کو سمجھ نہیں آرہا وہ ن لیگ ہے یا م  یا ش لیگ،فواد چودھری