12 نومبر 2019
تازہ ترین

پاکستان کی سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے سعودی عرب کے ابھاکے ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے کے شہر ابھا کے ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے رواں ماہ دوسرا حملہ کیا گیا ہے، جس میں ایک شامی باشندہ جاں بحق اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 21 افراد زخمی ہوئے۔ پاکستان نے سعودی ایئرپورٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے، پاکستان اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور بردار ملک سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرے میں یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

پاکستان کی سعودی عرب کے  ایئرپورٹ پر  حملے کی شدید مذمت