17 ستمبر 2019
تازہ ترین

مریم اورنگزیب نے پابندی کے باوجود وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہہ دیا

مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں پابندی کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ دیا۔ ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا پاکستان سلگ رہا ہے، نالائق اور ناہل حکومت نے عوام سے نوالہ چھین لیا ہے، ناکام حکومت کا سلیکٹڈ وزیراعظم دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہنے پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں نے کل لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگادی تھی، یہاں سب منتخب ہوکرآئے ہیں، اپنی اورایوان کی تذلیل نہ کرائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہینڈ پکڈ (ذاتی مفاد کیلئے چنا گیا) وزیراعظم بھی فیل ہے، ملک میں نیب فیل ہے ایف آئی اے فیل اور اب نیب ٹو بھی فیل ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ٹی وی اسٹار وزیراعظم نے دس دن میں ٹی وی سے دو خطاب کئے، ایک تقریر کا نشانہ اپوزیشن تھی، دوسری میں تاجر برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، وزیراعظم ہائوس میں یونی ورسٹی کےمنصوبہ کا بجٹ ختم کردیاگیا، اب ایوان صدر میں طوطے اڑائے جارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے پابندی کے باوجود وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہہ دیا