20 جولائی 2019
تازہ ترین

حکومت کے اتحادی بھی بجٹ کیخلاف ووٹ دیں گے، مریم اورنگزیب

 مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے عوام دشمن اور آئی ایم ایف کے بنائے بجٹ کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا لیکن پشاور کے کھڈوں پر نیب حرکت میں نہیں آتی، تحریک انصاف کے اٹھارہ جعلی اکاؤنٹ ہیں، اس پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم ملک کو معاشی قوت بنا رہے تھے لیکن نالائقوں نے اسے تباہ کیا۔ حکومت اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرے، بجٹ پاس نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے اتحادی بھی بجٹ کیخلاف ووٹ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران ابھی بھی ڈی چوک والی باتیں کرتے ہیں۔ اپوزیشن عوام کا ووٹ لے کر آئی ہے، صرف جھوٹا وزیراعظم گھر جائے گا۔ ہم نے بلیک میل کرنا ہوتا تو پارلیمنٹ میں نہ جاتے، ہم ایک ذمہ دار اپوزیشن کا رول ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران صاحب کی ہدایت پر نواز شریف سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ پارلیمان پر حملہ کرنے والے اب پارلیمان کو لاک ڈاؤن کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

حکومت کے اتحادی بھی بجٹ کیخلاف ووٹ دیں گے، مریم اورنگزیب