20 جولائی 2019
تازہ ترین

  ضمانتی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی نواز شریف  کی درخواست منظور

 ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے درخواست منظور کرلی۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت اور مرکزی اپیل کی سماعت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان منگی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ نواز شریف نے اپنے وکیل کے توسط سے العزیزیہ ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لئے درخواست بھی دائر کی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجنز کی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ طبی بنیادوں پر ضمانت کا کیس میرٹ پرضمانت سے مختلف ہے، عدالتی نظیر موجود ہے کہ طبی بنیادوں پرمیرٹس پردوبارہ ضمانت کی درخواست دائر ہو سکتی ہے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ طبی بنیادوں پر ضمانت کا کیس میرٹ پرضمانت سے مختلف ہے، عدالتی نظیر موجود ہے کہ طبی بنیادوں پر میرٹس پردوبارہ ضمانت کی درخواست دائر ہو سکتی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کو جس علاج کی ضرورت ہے وہ پاکستان میں ممکن نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست منظور کرلی۔ العزیزیہ ریفرنس میں مرکزی اپیل پرسماعت 27 جون تک ملتوی ہوگئی۔

  ضمانتی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی نواز شریف  کی درخواست منظور