20 اکتوبر 2019
تازہ ترین

میچ ختم ہونے پہلے ہی آفریدی کی بھارتی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری  ہے تاہم شاہد آفریدی نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں میچ جیتنے پرمبارکباد کا پیغام دے دیا۔ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ بھارت کو آج کی  کامیابی مبارک ہو، بھارتی ٹیم  کے اس عروج تک پہنچنے کے پیچھے آئی پی ایل کا اہم کردار ہے، آئی پی ایل نے نہ صرف باصلاحیت  کھلاڑیوں کی شناخت کی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ میں کھیلنے کی تکنیک سے بھی آراستہ کیا۔

میچ ختم ہونے پہلے ہی آفریدی کی بھارتی ٹیم کو مبارکباد