18 ستمبر 2019
تازہ ترین

حکومتی ترجمانوں کو  اپوزیشن کی تنقید کا کھل کر جواب دینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو اپوزیشن کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تنقید پر کھل کر جواب دیں تاکہ انہیں پروپیگنڈا کرنے کا موقع نہ ملے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں حکومتی اور پارٹی ترجمان نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور مالی بجٹ پر بات چیت جب کہ اپوزیشن کے احتجاج اور حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترجمان کو بجٹ سے متعلق حکومتی بیانیہ کو قومی میڈیا میں موثر انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور اپوزیشن کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا کہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے مناسب اقدامات کر لیے ہیں، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ترجمان اپوزیشن کی تنقید پر کھل کر جواب دیں تاکہ انہیں پروپیگنڈا کرنے کا موقع نہ ملے۔

حکومتی ترجمانوں کو  اپوزیشن کی تنقید کا کھل کر جواب دینے کی ہدایت