17 ستمبر 2019
تازہ ترین

حکومتی اتحادیوں کا مسائل کے حل کےلئے وزیراعظم سے مشترکہ ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بلوچستان عوامی پارٹی نے مشترکہ طور پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ قائداعظم کے صدر چودھری شجاعت حسین کی اسلام آباد رہائش گاہ پر چار اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کی مشاورتی بیٹھک ہوئی جس میں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور جی ڈی اے کی پارلیمانی لیڈرشپ شریک ہوئی۔ چاروں جماعتوں کے تقریباً 20 رہنما، پارلیمانی لیڈر اور ارکان پارلیمنٹ اجلاس میں شریک ہوئے اور وزیراعظم عمران خان سے مشترکہ ملاقات کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چاروں جماعتوں کی قیادت وزیراعظم سے ملاقات میں انھیں حکومتی سطح پر مسائل، اپنے صوبوں میں پائی جانے والی صورتحال اور دیگر امور پر بھی آگاہ کریں گے۔ چاروں اتحادیوں کا کہنا تھا کہ آج کی بیٹھک کا مقصد حکومت کے خلاف کوئی محاذ بنانا نہیں ہے۔ چاروں جماعتوں کا پہلا مشترکہ اجلاس ہوا، آئندہ بھی مل کر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

حکومتی اتحادیوں کا مسائل کے حل کےلئے وزیراعظم سے مشترکہ ملاقات کا فیصلہ