21 اگست 2019
تازہ ترین

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر الیکشن ملتوی

 الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات 18  دن کے لئے ملتوی کردئیے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر الیکشن ملتوی کردیے، قبائلی اضلاع میں ہونے والے یہ انتخابات 18 دنوں کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات پہلے 2 جولائی کو شیڈول تھے جو اب 20 جولائی کو ہوں گے۔ واضح رہے خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن سے انتخابات 20 روز تک ملتوی کرنے کے لئے درخواست کی تھی اور انتخابات ملتوی کرنے کی 6 وجوہات بیان کی گئی تھیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر الیکشن ملتوی