21 اگست 2019
تازہ ترین

سکول فیسوں میں اضافے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

  سپریم کورٹ نے  سکول فیسوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسکولز فیس میں سالانہ پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت عظمیٰ نے نجی اسکولز کے حق میں آنے والا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فل بنچ کا اسکول فیسوں کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے فیسوں میں 20 فیصد کمی سمیت تمام عبوری حکم بھی واپس لیتے ہوئے کہا کہ نجی اسکولز صرف قانون کے مطابق ہی فیس وصول کر سکتے ہیں۔ عدالت نے نجی اسکولز کو کم شدہ فیس بطور بقایا جات لینے سے بھی روک دیا۔

سکول فیسوں میں اضافے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار