21 اگست 2019
تازہ ترین

بلاول نے بجٹ کو پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ کو پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا۔ بجٹ کی تقریر کے بعد رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کاپیاں بھی نہیں دی گئیں۔ ٹیکسوں کی بھرمار پر احتجاج کیا۔ عوام دشمن بجٹ کو ایوان سے پاس نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور دیگر ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی استعفیٰ دیں، ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں۔  

بلاول نے بجٹ کو پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا