25 جون 2019

 خسرو بختیار کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، وزیراعظم کی سرزنش

وزیراعظم عمران خان نے مخدوم خسرو بختیار کی غیر ذمہ دارانہ رویہ پر سخت سرزنش کی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار بجٹ سے متعلق اہم فائل اپنے دفتر بھول آئے اور ان کی بریفنگ کی باری آئی تو وہ فائل ڈھونڈتے رہے۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر خسرو بختیار کی سخت سرزنش کی اور ڈانٹ پلائی تو خسرو بختیار نے غصہ اپنے ملازم پر نکال دیا۔ انہوں نے فوری طور پر اپنے ملازم سے فائل منگوائی اور جب ملازم کو فائل لانے میں دیر ہوئی تو خسرو بختیار پریشانی کے عالم میں ادھر اُدھر گھومنے لگے اور ملازم کے آنے پر اس پر برہم ہوگئے اور ڈانٹ پلا دی۔ وزیر موصوف نے بزرگ ملازم کو دروازے کے باہر کھڑا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میرا موبائل پکڑ کر باہر کھڑے رہو۔

 خسرو بختیار کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، وزیراعظم کی سرزنش