25 جون 2019

ججز ریفرنس پر نظر، وکلا سیاست دانوں کو اعتماد میں لیں: فضل الرحمان

لاہور  جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے نیب نے حکومت کیخلاف تحریک شروع کرا دی ہے۔ گرفتاریاں سیاست کا حصہ ہوتی ہے،۔ سیاست دان گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے، یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔ متحدہ بانی کی گرفتاری کا مجھے علم نہیں۔ ججز ریفرنس پر ہماری نظر ہے، وکلا کمیونٹی کو سیاست دانوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں امن قائم کرنے کا مصنوعی دعوی کیا جاتا ہے۔ پرانے نیشنل ایکشن پلان کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ججز ریفرنس پر ہماری نظر ہے، وکلا کمیونٹی کو سیاست دانوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے، اس مسئلے پر ہمیں تائید حاصل کرنی چاہیے، طاقت کا استعمال کہیں بھی نہیں ہونا چاہیے۔ خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور میٹرو منصوبہ 110 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اختر مینگل کو ایک جھٹکا لگے تو اپوزیشن میں ہوں گے۔ مذہبی جماعتیں سب ایک پیج پر ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک کی نظریاتی شناخت پر حملے کئے ہیں۔ 13ملین مارچ کرچکے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ جون کے آخر میں اے پی سی ہوگی۔ ملکی معیشت کی انتہائی خوفناک صورتحال ہے۔

ججز ریفرنس پر نظر، وکلا سیاست دانوں کو اعتماد میں لیں: فضل الرحمان