ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی،6 افراد جاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، لاہور میں آندھی کے ساتھ بارش نے لیسکو کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے باعث حادثات میں کئی افراد جان سے چلے گئے، فیروز والا میں چھت گرنے سے 2 بچیاں جبکہ بھیرا میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ایبٹ آباد کے علاقے جھنگی میں بارش کے پانی میں 13 سالہ بچہ ڈوب گیا۔ لوئر دیر کے نواحی گائوں دوآب میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین جھلس گئے۔ لوئر دیر میں عالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔ لاہور میں آندھی اور بارش نے لیسکو کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا۔ 300 فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں سحری تک بجلی بند رہی۔ فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، کالاباغ، جوہر آباد، چنیوٹ میں بھی آندھی اور بارش کے باعث 40 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویعن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا¶ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی،6 افراد جاں بحق