20 اگست 2019
تازہ ترین

شہباز شریف کا نام واپس ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کی درخواست

نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف نیب تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ بیرون ملک فرار یا انڈر گراؤنڈ ہو جائیں گے۔ نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کی عدم دستیابی پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائے گی۔ شریک ملزم سلمان شہباز پہلے ہی بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر شہباز شریف کا نام واپس ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے۔

شہباز شریف کا نام واپس ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب  کی درخواست