20 اگست 2019
تازہ ترین

لاہور، شاد باغ سے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی حبا برآمد

لاہور  لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی مل گئی۔ ملزم بچی کو شاد باغ کی ایک مسجد میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ میڈیا کے مطابق شاد باغ کے علاقہ بھگت پورہ کی رہائشی تین سالہ حبا جنت اپنے 4 سالہ بھائی کے ہمراہ گھر سے چیز لینے نکلی کہ نامعلوم اغوا کار نے مغوی بچی کا بھائی سے ہاتھ چھڑایا اور اسے لیکر فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی تاہم ملزم بچی کو شاد باغ کی ایک مسجد میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے واردات میں ملوث ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج، تصاویر حاصل کر لی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کر لیا ہے۔ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ دوسری طرف پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی حبا جنت کو اس کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

لاہور، شاد باغ سے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی حبا برآمد