20 اگست 2019
تازہ ترین

تحریک انصاف کا اقتدار میں رہنا تباہی کا سبب بنے گا، خواجہ آصف

 مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اقتدار میں رہنا ملک کے لئے تباہی کا سبب بنے گا۔ پارٹی رہنمائوں کے اعزاز میں ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے افطار ڈنر سے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکمران 9 ماہ کے اندر ذلت کے حقدار پائے جبکہ نواز شریف کی قربانیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مسلم لیگ ن ایک انوکھا سفر طے کر رہی ہے۔ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب عوام کی حاکمیت ہے۔ ہماری یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت ہے کہ مہنگائی کے جہنم میں جلنے والے عوام کے ساتھ یکجہتی کی جائے۔ رمضان کے بعد مہنگائی کے خلاف جنگ ایوان کے اندر اور باہر لڑی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کرائے کے چند چہرے ہیں۔ وزیراعظم کو پتا نہیں ہوتا اور دعوے کرتے رہتے ہیں لیکن چند لمحوں بعد ہی ان کے دعوئوں کی قلعی کھل جاتی ہے۔ حکومت کے پاس نواز شریف کے منصوبوں کا جھوٹا کریڈٹ لینے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اقتدار میں رہنا ملک کے لئے تباہی کا سبب بنے گا۔ معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی تباہی سے دوچار ہوتی جا رہی ہے۔ اگر تمام پلیٹ فارمز کو استعمال نہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی

تحریک انصاف کا اقتدار میں رہنا تباہی کا سبب بنے گا، خواجہ آصف