20 اکتوبر 2019
تازہ ترین

تعزیتی بیٹھک کو سیاست کیلئے استعمال کرنا قابل افسوس، فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کنگ خود کو بچانے کیلئے اپنے بچوں کو سیاست کی بھٹی میں جھونک چکے ہیں۔ یہ وہی کردار ہیں جو بے نامی دار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالتوں میں کچھ اور انٹرویوز میں کچھ اور کہتے ہیں۔ یہ وہی کردار ہیں جو پارلیمان میں کہتے تھے یہ ہیں وہ ذرائع لیکن عدالت میں مکر گئے اور اسے سیاسی بیان کہنے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملکی خزانے پر جھاڑو نہ پھیرتے تو آج ملک اور قوم غریب نہ ہوتے۔ یہ وہ کردار ہیں جو چوری کرکے بھی قوم کے ساتھ سینہ زوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعزیتی بیٹھک کو سیاسی دکانداری کے لئے استعمال کرنا قابل افسوس ہے۔ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے نو ماہ کے قلیل عرصے کا کس منہ سے حساب مانگتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان قوم کی امید ہیں، ان پر تنقید کرکے مریم نواز اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تعزیتی بیٹھک کو سیاست کیلئے استعمال کرنا قابل افسوس، فردوس عاشق