20 اگست 2019
تازہ ترین

اقتصادی پالیسیوں پر اختلافات، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف مستعفی

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ ہارون رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا، وزیراعظم کو استعفیٰ بھی بھجوا دیا ہے ان کی جانب سے استعفیٰ منظور ہوتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سرکاری بورڈ ہارون شریف کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سے مختلف معاملات پر اختلاف تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

اقتصادی پالیسیوں پر اختلافات، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف  مستعفی