18 ستمبر 2019
تازہ ترین

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف نیب کا ریفرنس تیار

کراچی  آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی بھرتیوں اور سندھ اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کے فنڈز میں خورد برد کے الزام پر نیب نے آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے جس کی چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبل نے منظوری دے دی ہے۔ احتساب عدالت میں سماعت کے دوران نیب تفتیشی افسر نے ریفرنس کی تیاری سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ بائنڈنگ ہونی ہے۔  ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید مہلت دی جائے۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت تیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے سپیکر سندھ اسمبلی کے عدالتی ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی۔ ادھر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ریفرنس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری کو 3ماہ مکمل ہو گئے ہیں، انہیں بیس فروری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ آغا سراج درانی کے وکلا کو ریفرنس کی نقول بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف نیب کا ریفرنس تیار