20 اکتوبر 2019
تازہ ترین

وزارت پوسٹل کے ریسٹ ہائوسز کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت پوسٹل سروسز کے ملک بھر میں ریسٹ ہائوسز کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر ریسٹ ہائوسز سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت پوسٹل سروسز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہائوسز میں قیام کرسکیں گے اور  ریسٹ ہائوسز انتہائی کم معاوضے پر دستیاب ہوں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہائوسز کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ، ایوبیہ، گلیات، سوات، گلگت اور مظفر آباد کی حسین وادیوں میں قائم ریسٹ ہائوسز دستیاب ہوں گے ،جن میں شہری کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے میں قیام کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ملکی وسائل کے بہتر استعمال اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا، اقدام سے حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کے اخراجات میں کمی ممکن ہو سکے گی۔ اعلامے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہائوسز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت پوسٹل کے ریسٹ ہائوسز کو عوام کیلئے کھول دیا گیا