24 اگست 2019
تازہ ترین

غیر قانونی ٹھیکوں کا معاملہ آصف زرداری نیب کے سامنے پیش

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کے معاملے میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آصف زرداری کا بیان ریکارڈ کیا، اس دوران سابق صدر نے تحریری جواب دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے سوالنامہ فراہم کردیا جائے تو وہ اس کا تحریری جواب دے دیں گے۔ آصف زرداری کو سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں طلب کیا گیا تھا۔ نیب کا موقف ہے کہ سندھ حکومت نے ہریش اینڈ کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دیے، اور پھر کمپنی کے اکاؤنٹس سے نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات ادا کیے گئے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کی ہے۔

غیر قانونی ٹھیکوں کا معاملہ آصف زرداری نیب کے سامنے پیش