18 اکتوبر 2019
تازہ ترین

کسی گروپ سے تعلق نہیں، صرف تحریک انصاف کا حصہ ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں صرف تحریک انصاف کا حصہ ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھے بلایا تو ضرور جائوں گا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس پر کیا کہوں۔ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی دھڑوں سے متعلق سوال پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پی ٹی آئی کے کسی گروپ سے نہیں، تحریک انصاف کا حصہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں ہم سب جائیں گے۔

کسی گروپ سے تعلق نہیں، صرف تحریک انصاف کا حصہ ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب