21 جولائی 2019
تازہ ترین

حیات آباد آپریشن کے دوران شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ ادا

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید اے ایس آئی قمر عالم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ محمود خان، آئی جی پولیس اور کور کمانڈر سمیت دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ پشاور کے علاقہ حیات آباد میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی قمر عالم کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، آئی جی پولیس ڈاکٹر محمد نعیم، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل مظہر شاہین سمیت دیگر سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر نے پولیس اہلکار کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

حیات آباد آپریشن کے دوران شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ ادا