21 ستمبر 2019
تازہ ترین

فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے کہ فورسز الرٹ ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 

پشاور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا  ہے کہ حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے کہ  فورسز الرٹ ہیں۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے حیات آباد کے ایک گھر میں پناہ لی تھی اور ان اکی اطلاعات کے مطابق 7 دہشت گرد ہیں جنہوں نے ایک مکان میں پناہ لی۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ایسے واقعات کو کائونٹر کرنا آسان نہیں، آپریشن میں  اے ایس آئی کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے۔

فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے کہ فورسز الرٹ ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا