21 جولائی 2019
تازہ ترین

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)  آئی جی پنجاب امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویعن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  پنجاب کے انسپیکٹر جنرل پولیس کو تبدیل کردیا گیا ہے اور موجودہ آئی جی امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر پولیس سروس گریڈ 22 کے کیپٹن (ر) عارف نواز کو بحیثیت آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، عارف نواز سیکرٹری نارکوٹکس ڈویعن تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویعن کی جانب سے کیپٹن (ر) عارف نواز کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ  امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویعن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا