24 اپریل 2019
تازہ ترین

ہر مسئلہ پر پی ٹی آئی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں، پرویز الہٰی

لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات میں کہا ہے کہ ان کی جماعت ہر مسئلہ پر تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہٰی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال کو درپیش تمام رکاوٹیں دور کرکے فوری چالو کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ کے ساتھ ہماری جماعت ہر مسئلہ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ہر مسئلہ پر پی ٹی آئی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں، پرویز الہٰی