24 اپریل 2019
تازہ ترین

پولیس کاکالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  پولیس نے تیسر ٹائون سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق تیسر ٹائون سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، درجنوں گولیاں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی ذہن سازی بھی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف دہشتگردی، ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کاکالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ