24 مئی 2019
تازہ ترین

نیوزی لینڈ فائرنگ، ایک اور پاکستانی زخمی محمد امین ناصر کی شناخت ہوگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشت گردی میں زخمی ایک اور پاکستانی محمد امین ناصر کی شناخت ہوگئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں زخمی ہونے والے ایک اور پاکستانی کی شناخت محمد امین ناصرکے نام سے ہوئی ہے۔  امین ناصر کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔  وہ تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

نیوزی لینڈ فائرنگ، ایک اور پاکستانی زخمی محمد امین ناصر کی شناخت ہوگئی