25 مئی 2019
تازہ ترین

پاکستانی عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہیں،فواد چودھری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ  نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے تاہم پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔  نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے، میں صدمے کا شکار ہوں، پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی۔  ہم اس درد اور کرب کی کیفیت سے آگاہ ہیں کیونکہ کچھ سال پہلے بھی پاکستان کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستانی عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہیں،فواد چودھری