24 مارچ 2019
تازہ ترین

سیکریٹری خارجہ کا ایران کے نائب وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

<p>اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس اراغچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس اراغچی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق باہمی رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ڈاکٹر فیصل کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے خطے میں امن اور کشیدگی میں کمی پر پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔</p>
سیکریٹری خارجہ کا ایران کے نائب وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ