25 مئی 2019
تازہ ترین

ایل این جی کیس میں تمام ثبوت نیب کو پیش کردیئے،شیخ رشید

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں تمام ثبوت نیب کو پیش کردیئے ہیں۔  نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس میں وفاقی وزیر شیخ رشید کوطلب کیا تھا، وزیرریلوے نے نیب راولپنڈی میں ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کو پیش کردیے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد نیب کو پیش کردیے ہیں۔ نیب کو تمام شواہد دیدیئے ہیں ان کی تمام جائیدادیں باہر ہیں، وہی ثبوت جو سپریم کورٹ میں دیئے آج انہیں دیئے ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی کو پہلے چیلنج دیا تھا کہ آجائیں، بجلی گیس اس لیے مہنگی ہوئی کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو نوچا ہے۔ وزیرریلوے نے کہا کہ ٹرمینل ون کا ٹھیکہ 2 لاکھ 72 ہزارروپے یومیہ پردیا گیا، دوسرا ٹھیکہ اقبال زیڈ احمد کو مہنگے داموں دیا گیا، 13 عشاریہ 37 فیصد سلیب پر ایک ٹھیکہ دیا دوسرا 11 عشاریہ 62 پر دیا گیا، انہوں نے 3 یا 4 کروڑ ڈالر حسن دائود کو روزانہ کی بنیاد پر دینا تھے، جاسم کے بھائی کی بھی ایک کمپنی تھی،پاکستان سے پی ایس او ہے، یہ وہی جاسم ہے جس کاقطری خط نواز شریف نے سپریم کورٹ میں دیا۔  

ایل این جی کیس میں تمام ثبوت نیب کو پیش کردیئے،شیخ رشید