24 مارچ 2019
تازہ ترین

پنجگور میں کریکر  دھماکا،2افراد جاں بحق،7زخمی

<p>اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے سے وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات ہیں کہ واقعہ میں 7 گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔</p> <p>واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات دی جا رہی ہیں</p>
پنجگور میں کریکر  دھماکا،2افراد جاں بحق،7زخمی