24 مارچ 2019
تازہ ترین

نیب کا شہباز شریف کی ضمانت خارج کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

<p>لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  نیب نے شہباز شریف کی ضمانت خارج کروانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ نیب کے خصوصی پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف نے آشیانہ ہائوسنگ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے اختیارات سے تجاوز کیا اور ساتھ ہی عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔</p>
نیب کا شہباز شریف کی ضمانت خارج کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع