26 اپریل 2019
تازہ ترین

جمعہ کی چھٹی کی بحالی، حکومت نےعلما سے رائے طلب کرلی

اسلام آبادٟمانیٹرنگ ڈیسکٞ حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے رائے طلب کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تمام مکاتب فکر کے علمائ کرام نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مسلمانوں کے مقدس دن جمعہ کی چھٹی کو بحال کریں۔ ملک میں دو طرح کے چھٹی کے نظام سے بچے اور والدین تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں۔ ملک بھر کے بیشتر شہروں میں کاروباری ادارے جمعہ کے روز بند ہوتے ہیں جبکہ سرکاری ادارے جمعہ کو معمول کے مطابق کھلے ہوتے ہیں اس طرح بچے والدین سے نہیں مل پاتے جس پر حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے مختلف وزارتوں سے رائے طلب کی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی بھی علما کرام کے مطالبے کی حمایت کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جمعہ کے روز چھٹی کا مطالبہ جائز ہے۔ خیال رہے علما کرام کی طرف سے جمعہ کے روز چھٹی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی زیر صدارت نومبر میں لاہور میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں قومی علما مشائخ کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سود کی ممانعت، جمعہ کی تعطیل کی بحالی اور تعزیرات پاکستان میں 295  سی کو بالکل نہیں چھیڑا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کے شرکا کو یقین دلوایا تھا کہ حکومت قومی علما مشائخ کونسل کی سفارشات پر بھرپور عمل کرے گی۔

جمعہ کی چھٹی کی بحالی، حکومت نےعلما سے رائے طلب کرلی