22 اگست 2019
تازہ ترین

نواز شریف پتلی گلی سے لندن جانا چاہتے ہیں،علاج یہیں کرائیں گے، فیاض چوہان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وہ نوازشریف کا علاج یہیں کرائیں گے۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پتلی گلی سے لندن جانا چاہتے ہیں، ہم نواز شریف کا یہیں علاج کرائیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ نواز شریف کے دل، گردے، پتھری، بلڈ پریشر ہر چیز کا پنجاب میں رہ کر بہترین علاج کرائیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے یا ووٹنگ سے شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے نجومی بن گئے ہیں، اب رانا ثنا بھی پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔

نواز شریف پتلی گلی سے لندن جانا چاہتے ہیں،علاج یہیں کرائیں گے، فیاض چوہان