21 اپریل 2019
تازہ ترین

حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ ذرائع نے کہا کہ پنجاب حکومت نے حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سعودی عرب سے واپسی پر اجلاس بلایا جائے گا۔ راجا بشارت کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران ہی طے شدہ فارمولے کے تحت چیئرمین کا چنائو ہوگا۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کا چنائو بھی اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری تنائو کا پنجاب میں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ راجا بشارت نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پی اے سی کی چیئرمین شپ نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت طے شدہ فارمولے پر عمل درآمد کرے گی، پی اے سی کا نوٹیفکیشن روکنے کی باتیں درست نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی اے سی کے چیئرمین کا چنائوالیکشن کے ذریعے ہو گا، حکومت معاہدے کے تحت حمزہ شہباز کی مخالفت نہیں کرے گی۔

حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ